زار میں سے اپنی پسندیدہ غزلیں تلاش کیجیے!

جنوں نے تجھے ماورا کر دیا نہ دیکھا، نہ سمجھا، خدا کر دیا خموشی کی سل جس نے توڑی، سلام! صدا کو تقدس عطا کر دیا یہ جو عشق ہم...

جنوں نے تجھے ماورا کر دیا

جنوں نے تجھے ماورا کر دیا - راحیلؔ فاروق - زار

جنوں نے تجھے ماورا کر دیا
نہ دیکھا، نہ سمجھا، خدا کر دیا

خموشی کی سل جس نے توڑی، سلام!
صدا کو تقدس عطا کر دیا

یہ جو عشق ہم نے کیا، دوستو
بھلا کر گئے یا برا کر دیا؟

کسی دوست کا قرض ہے زندگی
دیا اور طوفان اٹھا کر دیا

ازل سے ہے دستورِ عالم یہی
روا کہ دیا، نا روا کر دیا

متاعِ دل و جاں تھی راحیلؔ ہیچ
اُسی نے اِسے بے بہا کر دیا

0 تبصرے :