زار میں سے اپنی پسندیدہ غزلیں تلاش کیجیے!

کوئی کروٹ تو شب بدلتی آج دل کی حالت نہیں سنبھلتی آج سننے والے کہاں گئے میرے بات منہ سے نہیں نکلتی آج ایک عفریت بن گئی ہے ...

کوئی کروٹ تو شب بدلتی آج

کوئی کروٹ تو شب بدلتی آج - زار - راحیلؔ فاروق

کوئی کروٹ تو شب بدلتی آج
دل کی حالت نہیں سنبھلتی آج

سننے والے کہاں گئے میرے
بات منہ سے نہیں نکلتی آج

ایک عفریت بن گئی ہے یاس
تم نہ آتے، یہ شب تو ٹلتی آج

وہی شکوے ہیں بے وفاؤں کے
اور بھی کوئی بات چلتی آج

دل کی راحیلؔ اگر سنی ہوتی
آنسوؤں پر کسک نہ پلتی آج

0 تبصرے :